اجزا
- آلو آدھا کلو
- پھول گوبھی آدھا کلو
- مکھن ایک سو گرام
- دہی ایک پاؤ
- پیاز ایک عدد
- تیل چار کھانے کے چمچ
- زیرہ دو چائے کے چمچ
- رائی ایک چائے کا چمچ
- ہلدی آدھا چائے کا چمچ
- نمک ایک چائے کا چمچ
- (لال مرچ دو چائے کے چمچ ﴿کُٹی ہوئی
- ہری مرچ چھ عدد
- لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
- ہرا دھنیا آدھی گٹھی
ترکیب
- آلو اور پھول گوبھی کے چھوٹے ٹکڑے کرکے مکھن میں فرائی کرکے نکالیں۔
- اب دہی اور پیاز کو ملاکر پیس لیں۔
- پھر بچے ہوئے مکھن میں تیل شامل کریں اور اس میں زیرہ اور رائی ڈال دیں۔
- جب رائی چٹخنے لگے تو اس میں ہلدی، نمک اور لال مرچ ڈالیں۔
- ساتھ ہی پسی ہوئی پیاز اور دہی شامل کرکے تھوڑی دیر بھونیں۔
- اس کے بعد گوبھی، آلو اور ہری مرچ ڈال کر پندرہ منٹ ہلکی آنچ پر دم پر رکھیں۔
- آخر میں چولہا بند کرکے لیموں کا رس اور ہرا دھنیا کاٹ کر ڈالیں اور سرو کریں۔