اجزا
- آلو ایک پاؤ
- تیل حسب ضرورت
- ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
- (لال مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ (پسی ہوئی
- (دھنیا ایک چوتھائی چائے کا چمچ (پسا ہوا
- کلونجی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
- ثابت لال مرچ چار عدد
ترکیب
- پہلے آلوؤں کو پانی میں اُبال کر الگ رکھ دیں۔
- اب ایک پین میں تیل گرم کرکے اس میں ہلدی، پسی لال مرچ، پسا دھنیا اور کلونجی ڈال کر بھون لیں۔
- پھر اس میں ڈیڑھ کپ پانی شامل کرکے ایک اُبال آنے تک پکا لیں۔
- اس کے بعد آلوؤں کو ہاتھ سے کچل کر اس میں شامل کریں اور پکا کر الگ رکھ دیں۔
- اب اس پر ثابت لال مرچ کا تڑکا لگائیں اور نکال کر سرو کریں۔