اجزا
- پف پیسٹری 500 گرام
- انڈا (پھنٹا ہوا) 1عدد
- خشک میدہ حسب ضرورت
- فلنگ
- مکس فروٹ ٹن 1کپ
- شہد 2 کھانے کے چمچے
- آئسنگ شوگر 4 کھانے کے چمچے
- دار چینی پاؤڈر 1/2چائے کا چمچ
- آئسنگ
- آئسنگ شوگر 1چائے کا چمچ
- دار چینی پاؤڈر 1/2چائے کا چمچ
ترکیب
- پف پیسٹری کو خشک میدہ چھڑکتے ہوئے ہاتھ کی مدد سے پھیلائیں، اس کی 1/4 انچ موٹی تہ کرلیں۔ پھر بیلن سے ہلکے ہاتھ سے بیلتے ہوئے اس کی سطح ہموار کر لیں۔
- اب بڑے گول کٹر کی مدد سے اس کو کاٹ لیں جتنی بھی کٹ سکیں۔ جو سائڈوں سے پف پیسٹری بچ جائے اس کو دوبارہ بیل کے گول کٹنگ کرلیں۔
- اس گول کٹنگ کو چھری پر میدہ لگا کے اٹھائیں اور گریسی بکنگ ٹرے میں رکھ دیں۔
- اب ایک چھوٹا کٹر لیں ان گول کٹی ہوئی پیسٹری میں سے مزید چھوٹی کٹنگ کرلیں۔ کہ سائڈوں پر رنگ الگ ہو جائے۔
- برش سے انڈا گول پف پیسٹری پر لگائیں اور اسے کانٹے سے گود لیں، پھر اس کے اوپر رنگ رکھ دیں اور اس کے اندر باہر انڈا لگائیں۔
- پری ہیٹ اوون میں 180 ڈگری پر 15-10 منٹ بیک کریں۔
- فلنگ
- ایک پین میں مکس فروٹ، شہد، آئسنگ شوگر، اور دار چینی پاؤڈر ڈال کے پکائیں کہ کریمل کی طرح گاڑھا شیرہ بن جائے۔
- اب پف پیسٹری شیلز کو اوون سے نکال کے چمچ سے درمیان والے ابھرے حصے کو نیچے پریس کریں، یہ کام گرم پف پیسٹری پر ہی کرنا ہے۔
- پف پیسٹری شیلز کو سرونگ پلیٹوں میں رکھیں اور اس میں فروٹ کی فلنگ کریں۔
- آئسنگ شوگر اور دار چینی پاؤڈر سے آئسنگ کرکے سرو کریں۔
- (نوٹ) آپ اس میں مکس فروٹ ٹن کی بجائے فریش فروٹ بھی ڈال سکتے ہیں جو کالے نہ ہوتے ہوں۔