اجزا
- ٹماٹر چھ عدد
- موزریلاچیز آدھا پیکٹ
- اْبلا آلو ایک عدد
- سخت اْبلے انڈے دو عدد
- پارسلے چوتھائی گٹھی
- نمک،کالی مرچ حسب ذائقہ
- شملہ مرچ گارنش کیلئے
ترکیب
- چھ عدد ٹماٹروں کے اندر کا گودہ نکال دیں۔
- اْبلے انڈے اور آلو میش کر لیں۔
- ایک پیالے میں موزریلاچیز،میش ا آلو، انڈے،پارسلے،نمک،کالی مرچ مکس کریں کہ ایک جان ہو جائیں۔ (تھوڑی سی موزریلاچیز بچا لیں)
- اب یہ مکسچر ٹماٹروں میں بھر دیں۔ اوپر بچی ہوئی موزریلاچیز ڈال دیں۔
- انہیں 180ڈگری پر پری ہیٹ اوون میں آٹھ سے دس منٹ رکھ دیں۔
- شملہ مرچ کے گول سلائس کاٹ لیں اور سرونگ پلیٹ میں سلائس رکھ کے اْن کے درمیان بھرے ہوئے ٹماٹر رکھ کے پیش کریں۔