اجزا
- چکن ونگز آدھا کلو
- ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
- انڈا ایک عدد
- اورنج رنگ ایک چٹکی
- کُٹا ہوا دھنیا ایک چائے کا چمچ
- نمک ایک چائے کا چمچ
- سرکہ ایک کھانے کا چمچ
- گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
- پسی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
- کُٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
- دہی دو کھانے کے چمچ
- کارن فلور چار کھانے کے چمچ
ترکیب
- چکن ونگز کو ادرک لہسن کا پیسٹ، انڈا، اورنج رنگ، کُٹا ہوا دھنیا، نمک، سرکہ، گرم مصالحہ، پسی لال مرچ، کُٹی لال مرچ، دہی اور کارن فلور لگا کر ایک گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔
- اس کے بعد گرم تیل میں پندرہ سے بیس منٹ تک ڈیپ فرائی کریں کہ گولڈن براؤن اور کرسپی ہو جائیں۔
- گرم گرم فرائز کے ساتھ پیش کریں۔