اجزآ
- (آلو ایک کلو (اُبلے ہوئے
- چکن کا قیمہ آدھا کلو
- پودینہ آدھی گٹھی
- زہرہ آدھی گٹھی
- سبز مرچ پانچ عدد
- پیاز ایک عدد
- انڈے دو عدد
- کارن فلور چار کھانے کے چمچ
- میدہ چھ کھانے کے چمچ
- (ثابت سرخ مرچ ایک کھانے کا چمچ (کُٹی ہوئی
- ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
- گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
- ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
- نمک حسبِ ذائقہ
- تیل تلنے کے لیے
ترکیب
- بلینڈر میں تمام اجزاء شامل کریں اور اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔
- اب اس مکسچر کو گول کباب کی شکل میں تیار کر لیں۔
- انگوٹھے کی مدد سے چکن نگٹس کے درمیان سوراخ نکالیں۔
- اب چکن پیس کو انڈے میں کُوٹ کر کے بریڈ کرمبز میں رول کریں۔
- چکن ڈونٹس کو اب تیل میں فرائی کر لیں۔
- مزیدار ڈونٹس تیار ہیں۔ٹماٹو کیچپ یا ساس کے ساتھ سرو کریں۔