اجزآ
- (بوندی حسب ضرورت (پانی میں بھیگی ہوئی
- (آلو دو عدد (ابلے ہوئے
- دہی آدھا کلو
- ہری چٹنی دو کھانے کے چمچ
- ٹماٹر دو عدد
- پیاز ایک عدد
- پاپڑی حسب ضرورت
- چاٹ مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
- :مصالحہ کے لئے
- (لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (کُٹی ہوئی
- زیرہ دو کھانے کے چمچ
- دھنیا دو کھانے کے چمچ
- نمک حسب ضرورت
- :بوندی کے لئے
- بیسن ایک کپ
- نمک حسب ذائقہ
- (زیرہ یا اجوائن ایک چوتھائی چائے کا چمچ (اگر ضرورت ہوتو
- پانی حسب ضرورت
- :املی کی چٹنی کے لئے
- املی ایک کپ
- پانی دو کپ
- زیرہ ایک چائے کا چمچ
- (لال مرچ آدھا چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی
- نمک حسب ضرورت
- چینی ایک کپ
ترکیب
- ایک پیالے میں دہی، ایک کپ پانی، نمک، دہی بڑا مصالحہ، لال مرچ، ہری چٹنی اور املی کی چٹنی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
- اب اس میں مکسچر میں ٹماٹر، آلو، ہری مرچ، پیاز اور پانی میں بھیگی ہوئی بوندی شامل کردیں۔
- پھر مکس کرکے نمک چکھ لیں اور ڈش میں نکال لیں۔
- ٹماٹر، پیاز، آلو کے کیوبز، پاپڑی، دہی بڑا مصالحہ، چاٹ مصالحہ اور املی کی چٹنی سے گارنش کرکے سرو کریں۔
- املی کی چٹنی کے لئے: املی کو پانی بھیگو دیں یہاں تک کہ نرم ہوجائے۔
- پھر اس میں نمک، چینی، کٹی لال مرچ اور زیرہ شامل کرکے کچھ دیر پکائیں۔
- املی کی چٹنی تیار ہے۔
- بوندی کے لئے: بیسن، نمک، زیرے اور پانی سے گاڑھا پیسٹ بنالیں۔
- پھر گھی میں ڈیپ فرائی کرلیں یہاں تک کہ کرسپی ہوجائیں۔
- پھر انہیں نکال کر ہوا بند جار میں رکھ لیں۔
- جب ضرورت ہوتو ایک کپ تیار بوندی کو پانی میں بھگو دیں اور نرم ہونے دیں۔
- مصالحہ کے لئے: گرائنڈر میں نمک، دھنیا، زیرہ اور کُٹی لال مرچ ڈال کر پیس لیں۔
- دہی بڑا مصالحہ تیار ہے۔