اجزا
- (آلو آدھا کلو (کدوکش اور اُبلے ہوئے
- نمک حسب ذائقہ
- سفید مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
- (گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ (پسا ہوا
- کریم ایک کھانے کا چمچ
- (ہری مرچ ایک عدد (کٹی ہوئی
- (پیاز ایک عدد (کٹی، نمک اور پانی میں بھیگی ہوئی
- پارسلے ایک کھانے کا چمچ
- تیل دو کھانے کے چمچ
ترکیب
- ایک پیالے میں آلو، نمک، پسی سفید مرچ، گرم مصالحہ، کریم، ہری مرچ، پیاز اور پارسلے ڈال کر ہلکے ہاتھ سے مکس کر لیں۔
- پھر اس کی ٹکیاں بنا لیں۔
- اب تیل گرم کرکے ٹکیوں کو فرائی کر لیں۔
- ہیش براؤن پوٹیٹو تیار ہیں۔