اجزا
- ٹماٹر آٹھ عدد (Tomatoes 8)
- تیل دو کھانے کے چمچ (Oil 2 tbsp)
- ہلدی ایک چائے کا چمچ (Turmeric 1 tsp)
- کُٹی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (Red chilli 1 tbsp chopped)
- پسی رائی ایک کھانے کا چمچ (Mustard seeds powder 1 tbsp)
- نمک حسبِ ذائقہ (Salt to taste)
- کلونجی ایک چائے کا چمچ (Nigella seeds 1 tsp)
- بند گوبھی ایک عدد (Cabbage 1)
- ہری مرچ چار عدد (باریک کٹی ہوئی) (Green chillies 4 finely cut)
- لیموں کا رس دو عدد (Lemon juice 2)
- کڑی پتے چند عدد (Curry leaves few)
ترکیب
- پہلے ٹماٹروں کے اوپر کے حصے کاٹ (cut) کر گودا نکال لیں۔
- اب ایک کڑاہی میں دو کھانے کے چمچ تیل گرم (heat) کرکے ٹماٹر کا گودا، ہلدی، کُٹی لال مرچ، پسی رائی، نمک اور کلونجی کو ہلکا سا بھون (roast) لیں۔
- پھر اس میں باریک کٹی بند گوبھی ملا (mix) دیں۔
- ساتھ ہی باریک کٹی ہری مرچ اور چند کڑی پتے بھی ڈال دیں۔
- اب اس مصالحے کو ٹھنڈا (cold) کرکے خالی کیے ہوئے ٹماٹروں میں بھریں (filling) اور اُن کے اوپر والے حصے رکھ کر ٹوتھ پکس(toothpick) سے بند (close) کر دیں۔
- پھر ایک پین (pan) میں تیل گرم (heat) کرکے بھرے ہوئے ٹماٹر ہلکے ہلکے فرائی (fry) کریں اور بچے ہوئے مصالحے میں ڈال دیں۔
- اب ان میں لیموں کا رس شامل (mix) کرکے پانچ منٹ دَم (simmer) پر رکھ دیں۔
- مزے دار گوبھی بھرے ٹماٹر گرم گرم چپاتی کے ساتھ سرو (serve) کریں۔