اجزا
- سموکڈ چکن چند ٹکڑے (Smoked chicken few pieces)
- لہسن ایک جوا (Garlic 1 clove)
- بریڈ تین پیس (Bread 3 pieces)
- لال مرچ ایک چٹکی (کٹی ہوئی) (Red chili 1 pinch flakes)
- نمک ایک چٹکی (Salt 1 pinch)
- لیموں ایک عدد(Lemon 1)
- زیتون کا تیل دو کھانے کے چمچ (Olive oil 2 tbsp)
ترکیب
- سب سے پہلے چکن اور لہسن کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
- بریڈ کو تکون کی شکل (triangle shape) میں کاٹ لیں۔
- اب ان ٹکڑوں کو پین میں اچھی طرح رکھ کر زیتون کے تیل کو ڈریزل(drizzle) کردیں۔
- نمک، لال مرچ، لہسن اور سموکڈ چکن(smoked chicken) کو اس کے اوپر سجا دیں۔
- آخر میں لیموں کا جوس ڈال دیں۔
- اوون کو ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ (180° C) پر رکھ کر بارہ منٹ تک بیک کریں۔
- گارلک بریڈ چکن (garlic bread chicken) تیار ہے۔