اجزا
- مرغی 2 عدد
- پانی حسبِ ضرورت
- نمک 4 کھانے کے چمچ
- بیکنگ پاؤڈر 2کھانے کے چمچ
- ہری مرچ کا پیسٹ 3 کھانے کے چمچ
- ادرک لہسن پیسٹ 1 کھانے کا چمچ
- کوٹنگ کے لیۓ
- میدہ 2 کپ
- کارن فلار ½ کپ
- نمک 1 کھانے کا چمچ
- سفید مرچ 1 کھانے کا چمچ
ترکیب
- ایک پیالے میں پانی لیں، اتنا کہ چکن ڈوب جائے اور اس میں نمک بیکنگ پاؤڈر، ادرک لہسن اور ہری مرچ کا پیسٹ شامل کر لیں۔
- مرغی کو اس میں ڈال کر میرینیٹ کرنے کے لئے رکھ دیں 4 سے 5 گھنٹے تک۔
- اب مرغی نکا ل لیں اور اس میں سے پانی نکل جانے دیں، یعنی خشک کر لیں۔
- میدہ کارن فلار، نمک اور سفید مرچ مکس کر کے اسکی کوٹنگ کریں۔
- اب کوکنگ آئل گرم کر کے ڈیپ فرائ کر لیں۔
- لذیذ اور کرسپی برؤسٹ تیار ہے۔ سرٔو کیجٔیے اور انجواۓ کیجیۓ۔