اجزا
- میدہ ایک کپ
- نمک آدھا چائے کا چمچ
- کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
- مسٹرڈ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
- مکھن چار اونس
- (چیڈر چیز چار اونس (کدوکش
- دلیہ دو کھانے کے چمچ
- پیپریکا ایک چائے کا چمچ
- انڈے کی سفیدی ایک عدد
ترکیب
- پیالے میں میدہ، نمک، کالی مرچ اور مسٹرڈ پاؤڈر ڈال کر مکس کریں۔
- پھر اس میں مکھن شامل کر دیں اور اتنی دیر تک مکس کرتے رہیں کہ یہ کرمبل ہو جائے۔
- اس کے بعد چیڈر چیز شامل کریں اور اچھی طرح گوندھ لیں۔
- اب کسی سطح پر تھوڑا سا خشک میدہ چھڑک کر ڈو کو پتلا بیل لیں، پھر کسی بھی شکل کے کوکیز کاٹ لیں اور بیکنگ شیٹ پر رکھ دیں۔
- اس کے بعد انڈے کی سفیدی کو پھینٹ کر برش کی مدد سے کوکیز پر لگا دیں۔
- پھر دلیہ اور پیپریکا مکس کرکے کوکیز پر چھڑکیں۔
- آخر میں انہیں دو سو بیس ڈگری سینٹی گریڈ تک گرم اوون میں پانچ سے چھ منٹ بیک کر لیں۔