اجزا
- انڈے چار سے آٹھ عدد
- نمک حسبِ ذائقہ
- کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
- دودھ تین چوتھائی کپ
- تھائم اوریگانو ایک چائے کا چمچ
- (پیاز دو عدد (باریک کٹی
- (شملہ مرچ چار کھانے کے چمچ (کٹی ہوئی
- مکھن چار کھانے کے چمچ
- زیتون کا تیل چار کھانے کے چمچ
- چیڈر چیز ایک کپ
- موزریلا چیز چار کھانے کے چمچ
ترکیب
- انڈوں کو خوب اچھی طرح پھینٹ کر اُن میں نمک، کالی مرچ، دودھ اور تھائم اوریگانو شامل کریں۔
- اب باریک کٹی پیاز اور کٹی شملہ مرچ کو تھوڑے سے مکھن میں ہلکا سا فرائی کرکے انڈوں کے مکسچر میں شامل کر دیں۔
- پھر ایک پین گرم کرکے اس میں زیتون کا تیل اور مکھن ڈالیں۔
- اب اس میں انڈوں کا مکسچر شامل کرکے ایک طرف سے فرائی کرلیں۔
- پھر اسے پلٹ کر اس کے درمیان میں چیڈر چیز اور موزریلا چیز ڈالیں اور فولڈ کر دیں۔
- جب یہ پک جائے تو اسے نکال لیں۔
- چیز آملیٹ تیار ہے۔