اجزا
- چکن بریسٹ ایک عدد
- (چنے ایک پیالی (اُبلے ہوئے
- پیاز دو عدد
- ہری مرچ چار سے پانچ عدد
- بیسن ایک پیالی
- (زیرہ ایک کھانے کا چمچ (کٹا ہوا
- (دھنیا ایک کھانے کا چمچ (کٹا ہوا
- (لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (کٹی ہوئی
- خشک میتھی ایک کھانے کا چمچ
- نمک حسب ذائقہ
- ہرا دھنیا ایک چوتھائی گٹھی
- تیل فرائی کرنے کے لیے
ترکیب
- چکن بریسٹ کو باریک جولین کاٹ لیں۔
- اب پیاز، ہری مرچ، بیسن، زیرہ، دھنیا، لال مرچ، خشک میتھی اور ذائقہ نمک شامل کرکے پانی کے ساتھ مکس کر لیں۔
- ایک پیالی میں سے آدھے چنے پیس لیں اور آدھے ثابت رہنے دیں۔
- پھر دونوں اوپر والے مکسچر میں شامل کر دیں۔
- اس کے بعد ہرا دھنیا ڈال کر مکس کر لیں۔
- آخر میں فرائی کرکے سرو کریں۔