اجزا
- چکن ﴿چار ٹکڑوں میں کاٹ لیں﴾ آدھا کلو
- کٹی ہری مرچ تین عدد
- کٹے ٹماٹر چار عدد
- اُبلی اسپیگٹی دو کپ
- سرکہ ایک چوتھائی کپ
- آئل ایک چوتھائی کپ
- کٹی پیاز آدھا کپ
- کیچپ آدھا کپ
- سرخ مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
- باربی کیو سوس ایک کھانے کا چمچ
- کٹی ادرک ایک کھانے کا چمچ
- چینی دو کھانے کے چمچ
- میدہ تین کھانے کے چمچ
- کدوکش چیڈر چیز چار کھانے کے چمچ
- نمک ڈیڑھ چائے کے چمچ
ترکیب
- تیل گرم کر کے اس میں چکن کے ٹکڑے پانچ منٹ فرائی کریں۔
- ساتھ ہی اس میں تین کپ پانی، باریک کٹی ادرک، باریک کٹی پیاز، کٹے ٹماٹر، باریک کٹی ہری مرچ، پسی لال مرچ اور نمک شامل کر کے بیس منٹ پکائیں، یہاں تک کہ چکن گل جائے۔
- پھر چکن کو نکال کر اس کے ٹکڑوں کے ریشے کر کے ایک طرف رکھ دیں۔
- باقی بچی یخنی کو بلینڈر میں پیس کر ایک پین میں ڈالیں۔
- ساتھ ہی میدہ، چینی، سرکہ، باربی کیو سوس اور کیچپ مکس کر کے پکائیں، یہاں تک کہ مکسچر گاڑھا ہو جائے۔
- اب اس میں ریشہ کی ہوئی چکن اور اُبلی اسپیگٹی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
- اس کے بعد اوون پروف ڈش میں نکال کر کدو کش چیڈر چیز چھڑک دیں۔
- پھر اسے دس منٹ بیک کریں، کہ چیز پگھل جائے۔