اجزا
- ایواپوریٹڈ ملک ﴿ٹھنڈا﴾ آدھا ٹِن
- کنڈیسنڈ ملک آدھا ٹِن
- انڈے کی سفیدی دو عدد
- مِنٹ ایسنس ایک چائے کا چمچ
- پھینٹی ہوئی تازہ کریم ڈیڑھ کپ
- آئسنگ شوگر ایک اونس
- چاکلیٹ کوکیز آدھا کپ
- ہرا رنگ چند قطرے
ترکیب
- چاکلیٹ کوکیز کو موٹا کُوٹ لیں۔ پھر انھیں فریز کر دیں۔
- ایک پیالے میں ٹھنڈا ایوپوریٹڈ ملک ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں کہ گاڑھا اور فلفی ہو جائے۔
- اس میں کنڈینسڈ ملک شامل کریں اور مزید پھینٹ لیں۔
- الگ سے انڈے کی سفیدی میں آئسنگ شوگر ڈال کر بیٹ کریں۔
- اس میں مِنٹ ایسنس ڈال کر مکس کریں۔
- پھر اس میں پھینٹا ہوا دودھ کا آمیزہ ڈال کر فولڈ کریں۔
- پھر اس میں پھینٹی ہوئی تازی کریم اور چند قطرے ہرا رنگ ڈال کر فولڈ کر لیں۔
- اس آمیزے کو ہوا بند ڈبے میں ڈال کر فریز کر دیں۔
آئسنگ کریم تھوڑی سی جم جائے تو اس میں کوٹے ہوئے کوکیز ڈال کر فولڈ کریں اور پھر سے جمنے کے لیے رکھ دیں۔