اجزا
- دودھ ایک لیٹر
- چینی ایک سو پچیس گرام
- گاجر کا مربہ پچاس گرام
- کشمش پچاس گرام
- پستہ دس عدد (باریک کاٹ لیں)
- آئسکریم پاؤڈر دوکھانے کے چمچ
- کریم چار کھانے کے چمچ
- انڈے دو عدد
ترکیب
- گاجر کا مربہ چھوٹے چھوٹے باریک ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
- انڈوں کی زردیاں ایک کپ میں ڈال کر اچھی طرح پھینٹیں دودھ کو گرم کرکے آئسکریم پاؤڈر اور انڈے کی زردیاں ڈال کر دو منٹ (2 Mins) پھینٹیں اور ٹھنڈا کرلیں۔
- اب انڈے کی سفیدی اتنی پھینٹیں کہ جھاگ ہوجائیں۔
- اب دودھ میں کشمش (Cashew)، پستہ (Pistachios)، گاجر (Carrot) کا مربہ، چینی، انڈے (Eggs) کی سفیدیاں اور کریم مِلاکر پھینٹیں اور سانچے میں ڈال کر جمالیں۔۔
- نوٹ: آئس کریم بناتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ جب آپ اس کو سانچے میں ڈال کر فریزر میں رکھیں تو ہر پندرہ منٹ (15 Mins) کے بعد نکالیں۔
- اور اچھی طرح پھینٹیں اس طرح آئسکریم سخت نہیں ہونے پائے گی۔ نرم ہی رہے گی اور اس کا ذائقہ بھی برقرار رہے گا۔