اجزا
- (مرغی کا گوشت ایک پیالی (بغیر ہڈی کے
- (سیاہ مرچ آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی
- نمک حسبِ ضرورت
- سویا ساس ایک چائے کا چمچ
- چلی ساس ایک چائے کا چمچ
- سموسے کی پٹیاں حسبِ ضرورت
- میدہ دو کھانے کے چمچ
- پانی حسبِ ضرورت
- آئل تلنے کےلئے
ترکیب
- دیگچی میں ایک پیالی پانی اور چکن ڈال کر پکنے رکھ دیں۔
- جب پانی خشک ہو جائے تو نمک، سیاہ مرچ، سویا ساس اور چلی ساس ملا کر اچھی طرح مِکس کریں۔
- سموسے کی پٹی لے کر ایک کھانے کا چمچ مکسچر درمیان میں رکھیں اور پٹی کو پوٹلی کی شکل دیں۔
- اسی طرح بقیہ پٹیوں کو بھی فلنگ رکھ کر پوٹلی بنالیں۔
- پیالی میں میدہ اور پانی ملا کر لئی سی بنالیں اس لئی کو پوٹلیوں کے کناروں پر لگا کر انہیں دبا دیں۔
- کڑاہی میں آئل گرم کریں اور دو دو کرکے پوٹلیوں کو ڈیپ فرائی کرلیں۔
- عید ٹرالی کےلئے وان ٹون منفرد اسنیک ہے اسے کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔