اجزا
- چار عدد (اُبلے ہوئے) (Potatoes 4 boiled)
- تیل ایک کھانے کا چمچ (Oil 1 tbsp)
- پھول گوبھی ایک عدد (Cauliflower 1)
- گاجر دو عدد (Carrot 2)
- مٹر ایک پیالی (Peas 1 cup)
- ہری مرچ چار عدد (باریک کٹی ہوئی) (Green chillies 4 finely cut)
- پودینہ ایک گٹھی (باریک کٹا ہوا) (Mint 1 bunch finely cut)
- ہرا دھنیا ایک گٹھی (باریک کٹا ہوا) (Fresh coriander 1 bunch finely cut)
- پسی رائی ایک کھانے کا چمچ (Mustard powder 1 tbsp)
- کُٹی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (Red chillies 1 tbsp chopped)
- نمک حسبِ ذائقہ (Salt to taste)
- لیموں کا رس دو عدد (Lemon juice 2)
- سفید زیرہ آدھا کھانے کا چمچ (بھنا اور پسا ہوا) (Cumin seeds ½ tbsp roast and grind)
- کُٹی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ (Black pepper 1 tbsp)
- چاول کا آٹا آدھا پیالی (Rice ½ cup)
- انڈے دو عدد (Egg 2)
- تیل حسبِ ضرورت (Oil as required)
- بریڈ کرمبز حسبِ ضرورت (Bread crumbs as required)
ترکیب
- پہلے اُبلے آلوؤں کو چھیل (peel) کر کانٹے سے کچل لیں۔
- اب پین (pan) میں تیل گرم (heat) کرکے اس میں گوبھی، باریک کٹی گاجر، چھلے مٹر اِسٹر فرائی (stir fried) کریں اور چوپر میں پیس (grind) کر آلوؤں میں مکس (mix) کر دیں۔
- اس کے بعد باریک کٹی ہری مرچ، باریک کٹا پودینہ، باریک کٹا ہرا دھنیا، پسی رائی، کُٹی لال مرچ، نمک، لیموں کا رس، بھنا اور پسا ہوا سفید زیرہ اور کُٹی کالی مرچ ڈال دیں۔
- اب چاول کا آٹا بھی شامل (mix) کریں۔
- پھر ہاتھ کو چکنا کر کٹلٹس (cutlets) بنائیں اور انڈے کی سفیدی میں ڈبوئیں۔
- آخر میں بریڈ کرمبز (bread crumbs) لگا کر گرم تیل میں ڈیپ فرائی (deep fry) کرلیں۔
- اس کے بعد اِملی کی چٹنی کے ساتھ سرو (serve) کریں۔