اجزا
- میدہ ایک پیالی
- گندم کا آٹا آدھی پیالی
- خمیر ایک کھانے کا چمچ
- شکر دو کھانے کے چمچ
- انڈے دو عدد
- نمک حسبِ ضرورت
- (مکھن چالیس گرام (پگھلا ہوا
- (دودھ ایک پیالی (نیم گرم
- :گارنشنگ کےلئے
- سار کریم آدھی پیالی
- چیریز آدھی پیالی
ترکیب
- انڈوں کی سفیدیاں اور زردیاں علیحدہ نکال لیں۔
- ایک پیالی دودھ میں خمیر، میدہ اور گندم کا آٹا گھول لیں، شکر، انڈوں کی زردیاں اور نمک بھی مِلا لیں۔
- فوڈ ریپر سے ڈھک کر تیس منٹ کے لئے گرم جگہ پر رکھ دیں۔
- خمیر پُھول کر دگنا ہو جائے تو پگھلا ہوا مکھن ملا لیں، پیالی میں انڈوں کی سفیدیاں پھینٹ کر نمک ملا کر اس مکسچر کو خمیر میں ملا دیں۔
- نان اسٹک فرائنگ پین میں ذرا سا مکھن گرم کریں اور ایک بڑا چمچ مکسچر پین کے درمیان میں پھیلا کر ڈالیں۔
- پلٹ کر دونوں اطراف سے بلینس کو گولڈن براؤن سینک لیں۔
- بقیہ بیٹر کے اسی طرح بلینس بنالیں، پلیٹ میں نکال کر ٹھنڈا ہونے دیں۔
- سرونگ پلیٹ میں بلینس رکھ کر ایک کھانے کا چمچ سار کریم ہر بلینس کے اوپر پھیلا دیں، اوپر سے چیری سجا دیں۔