The Cook Book

لال آلو

Red Potato
Hiya! Today we will discuss about لال آلو

اجزا

 

  • (آلو ایک کلو (چھوٹے اور اُبلے ہوئے
  • کشمیری لال مرچ دس عدد
  • املی کا گودا ایک کپ
  • (دھنیا ایک کھانے کا چمچ (بھنا اور پسا ہوا
  • (زیرہ ایک چائے کا چمچ (بھنا اور پسا ہوا
  • نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ
  • چاٹ مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
  • ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  • چینی ایک کھانے کا چمچ
  • تیل آدھا کپ
  • کڑی پتے پچیس عدد
  • ہرا دھنیا گارنش کے لئے

ترکیب

 

  • کشمیری لال مرچ کو گرائینڈر میں ڈال کر پیسٹ بنالیں۔
  • ساتھ میں املی کا گودا، دھنیا، زیرہ، نمک، چینی، چاٹ مصالحہ اور ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے مکس کر لیں۔
  • اب تیل گرم کرکے اس میں کڑی پتوں کو کشمیری مرچ والے مکسچر کے ساتھ ڈال کر اچھی طرح فرائی کریں، یہاں تک کہ تیل اوپر آجائے۔
  • پھر اس میں آلو ڈال کر دس منٹ کے لیے پکالیں۔
  • آخر میں کٹے ہرے دھنیے سے گارنش کرکے سرو کریں۔

 

 

لال آلو

Most Popular

Latest Recipes