اجزا
- سیلا چاول آدھا کلو
- مٹن آدھا کلو
- ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
- پیاز دو عدد
- کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
- (ہلدی ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی
- (گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ (پسا ہوا
- پیپریکا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
- دار چینی دو سے تین ڈنڈیاں
- نمک حسب ذائقہ
- تیل دو سے تین کھانے کے چمچ
- بینگن ایک عدد
- تورئی ایک عدد
- گوبھی ایک عدد
ترکیب
- چاولوں کو دھو کر صاف کرلیں اور دو گھنٹوں کے لئے بھگو دیں۔
- پھر چاولوں کو ایک کنی ابال لیں اور چھان کر ایک طرف رکھیں۔
- پھر ایک پتیلی میں پانی، ادرک لہسن کا پیسٹ، پیاز، کالی مرچ، پسی ہلدی، پسا گرم مصالحہ، پیپریکا پاؤڈر، دار چینی، مٹن اور نمک شامل کرکے اتنا ابالیں کہ یخنی اور گوشت الگ ہوجائیں۔
- اب اسے چھان کر گوشت اور یخنی الگ کرلیں۔
- پھر ایک پین میں تیل گرم کرکے بینگن، تورئی اور گوبھی کو فرائی کرکے الگ کرلیں۔
- اب ایک پتیلی میں پہلے ابلا ہوا گوشت شامل کریں۔
- پھر فرائی کیے ہوئے بینگن، تورئی اور گوبھی سیٹ کریں۔
- آخر میں چاول شامل کرکے سیٹ کرلیں۔
- اب یخنی کو اوپر سے ڈال کر دم پر لگا دیں۔
- دم پورا ہوجائے تو اسے پلٹ کر نکال لیں اور گرم گرم سرو کریں۔