اجزا
- (آلو ایک کلو (چھوٹے اور اُبلے ہوئے
- کشمیری لال مرچ دس عدد
- املی کا گودا ایک کپ
- (دھنیا ایک کھانے کا چمچ (بھنا اور پسا ہوا
- (زیرہ ایک چائے کا چمچ (بھنا اور پسا ہوا
- نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ
- چاٹ مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
- ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
- چینی ایک کھانے کا چمچ
- تیل آدھا کپ
- کڑی پتے پچیس عدد
- ہرا دھنیا گارنش کے لئے
ترکیب
- کشمیری لال مرچ کو گرائینڈر میں ڈال کر پیسٹ بنالیں۔
- ساتھ میں املی کا گودا، دھنیا، زیرہ، نمک، چینی، چاٹ مصالحہ اور ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے مکس کر لیں۔
- اب تیل گرم کرکے اس میں کڑی پتوں کو کشمیری مرچ والے مکسچر کے ساتھ ڈال کر اچھی طرح فرائی کریں، یہاں تک کہ تیل اوپر آجائے۔
- پھر اس میں آلو ڈال کر دس منٹ کے لیے پکالیں۔
- آخر میں کٹے ہرے دھنیے سے گارنش کرکے سرو کریں۔