اجزا
- تیل ایک کھانے کے چمچ
- (مشروم ایک کپ (سلائس میں کٹے ہوئے
- (ہری پیاز تین عدد (کٹی ہوئی
- (پارسلے دو کھانے کے چمچ (کٹے ہوئے
- میدہ آدھا کپ
- (چیڈرچیز آدھا کپ (کدوکش کی ہوئی
- انڈے دو عدد
- کریم آدھا کپ
- دودھ آدھا کپ
ترکیب
- برتن میں تیل گرم کریں، پھر مشروم ڈال کر سوتے کر لیں۔
- پھر انہیں تیل سے نکال کر الگ رکھ دیں، الگ سے ایک پیالے میں ہری پیاز، پارسلے، میدہ اور چیڈر چیز مکس کر لیں۔
- دوسرے پیالے میں انڈے، کریم اور دودھ ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔
- اب اس میں فرائی کیے ہوئے مشروم اور تمام سبزیوں کا آمیزہ بھی شامل کر دیں۔
- اس مکسچر کو گریس کیے ہوئے بیکنگ ٹن میں ڈال کر ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ تک گرم اوون میں بیس منٹ بیک کر لیں۔
- پھر اوون سے نکال کر ٹھنڈا کریں اور سرو کریں۔