Search

روسٹ چلی چکن

Home » Recipes » Urdu Recipes » روسٹ چلی چکن
Roast Chilli Chicken

اجزا

  • چکن ایک کلو
  • ادک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  • نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ
  • کالی مرچ ایک تہائی چائے کا چمچ
  • سرکہ ایک کھانے کا چمچ
  • سویا سوس دو کھانے کے چمچ
  • تیل آدھا کپ
  • پانی ایک کپ
  • چلی سوس دو کھانے کے چمچ
  • کیچپ دو کھانے کے چمچ
  • لہسن ایک کھانے کا چمچ
  • سلائس کٹی پیاز ایک عدد
  • سلائس کٹی شملہ مرچ ایک عدد
  • ہری مرچ آٹھ عدد

ترکیب

  • چکن کو ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک، کالی مرچ، سرکہ اور سویا سوس سے میرینیٹ کر کے تیس منٹ کے لیے رکھ دیں۔
  • اب پین میں آدھا کپ تیل گرم کر کے میرینیٹ کی ہوئی چکن دس منٹ فرائی کر لیں۔
  • پھر اس میں ایک کپ پانی ڈال کر ڈھکیں اور چکن گلنے تک پکائیں۔
  • پھر اس میں چلی سوس، کیچپ شامل کر دیں۔
  • اس کے بعد ایک فرائنگ پین میں دو کھانے کے چمچ تیل گرم کر کے لہسن گولڈن فرائی کر لیں۔
  • پھر اس میں کٹی پیاز ڈال کر دو منٹ پکائیں۔
    آخر میں سلائس میں کٹی شملہ مرچ اور ہری مرچ شامل کر کے تھوڑا سا بھونیں۔
  • پھر اس آمیزے کو چکن میں شامل کر کے سرو کر دیں۔

You May Like

Latest Recipes

Top 10

Chefs Biography