اجزا
- کن آدھا کلو (بون لیس
- پیاز دو عدد
- پھلیاں ایک پاؤ
- بینگن ایک عدد
- ٹماٹر دو عدد
- گاجر ایک عدد
- آلو ایک عدد
- شملہ مرچ ایک عدد
- لہسن کے جوئے تین عدد
- بھنڈی ایک پاؤ
- ٹماٹر کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
- نمک حسب ذائقہ
- (کالی مرچ ایک چائے کا چمچ (کٹی ہوئی
- مکھن چار کھانے کے چمچ
- پانی ایک چوتھائی کپ
- چیڈر چیز آدھا پیکٹ
ترکیب
- پہلے چکن کو سلائس کر لیں۔
- پھر پیاز، پھلیاں، بینگن، ٹماٹر، گاجر، آلو اور شملہ مرچ کو چھوٹا کاٹ لیں۔
- اب ایک پیالے میں تمام سبزیاں، بھنڈی، لہسن کے جوئے، سلائس چکن، ٹماٹر کا پیسٹ، نمک، کالی مرچ اور مکھن شامل کرکے مکس کریں۔
- اب اوون پروف ڈش کے درمیان میں اس مکسچر کو ڈالیں۔
- کناروں میں تھوڑا سا پانی ڈال کر اوون میں ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر پندرہ سے بیس منٹ کے لیے بیک کر لیں۔
- جب چکن اور سبزیاں اچھی طرح سے پک جائیں تو انھیں اوون سے نکال لیں۔
- پھر فورا کدوکش کیا ہوا چیڈر چیز چھڑک کر دوبارہ اوون میں رکھ کر پانچ منٹ تک بیک کر لیں۔
- تیار ہونے پر گرم گرم سرو کریں۔

































