اجزا
- پین کیک کے لیے:
- میدہ ڈیڑھ پیالی(Refined flour 1 ½ cup)
- نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ(Salt ¼ tsp)
- انڈے دو عدد(Eggs 2)
- پانی ایک پیالی(Water 1 cup)
- بھرنے کے لیے:
- تازہ نارہل دو پیالی (کدوکش کیا ہوا) (Fresh coconut 2 cups grated)
- چینی چار کھانے کے چمچ(Sugar 4 tbsp)
- بادام آدھی پیالی (چوپ کیا ہوا)(Almonds ½ cup chopped)
- پستے آدھی پیالی (چوپ کیا ہوا)(Pistachios 1/2 cup chopped)
- الائچی ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)(Cardamoms powder 1 tsp)
- دودھ تین کھانے کے چمچ(Milk 3 tbsp)
ترکیب
- دیگچی میں ناریل، چینی، بادام، پستے، الائچی اور دودھ ڈال کرملائیں (mix)۔
- چند سیکنڈ (second) پکائیں اور چولہا بند کرکے اسے ٹھنڈا کرلیں۔
- پین کیک (pan cake) آمیزہ تیار کرنے کے لیے میدہ، انڈے، نمک اور پانی ڈال کر پتلا آمیزہ (mixture) بنالیں۔
- اسے چھلنی کی مدد سے چھان لیں۔
- نان اسٹک (non stick) کے فرائنگ پین (frying pan) کو تیل سے چکنا کریں۔
- مانڈہ پٹی بنانے کے لیے گہرے چمچ کی مدد سے آّمیزہ (mixture) اس میں شامل کریں۔
- اضافی آمیزہ واپس پلٹیں اور جب مانڈہ پٹی تیار ہو جائے تو اُتار لیں۔
- اس عمل کو دہراتے ہوئے باقی مانڈہ پٹیاں بھی تیار کر لیں۔
- ناریل کا آمیزہ پٹیوں کے ایک جانب رکھیں اور انہیں رول (roll) کریں۔
- مزیدار رولز (rolls) بغیر تلے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔