The Cook Book

اسپائسی چیز اسٹک

Spicy Cheese Sticks
Hiya! Today we will discuss about اسپائسی چیز اسٹک

اجزا

 

  • موزریلا چیز ایک پیکٹ
  • مسٹرڈ سیڈز ایک چائے کا چمچ
  • پیپریکا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  • تھائم آدھا چائے کا چمچ
  • اوریگانو آدھا چائے کا چمچ
  • لال مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  • کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
  • نمک آدھا چائے کا چمچ
  • سرکہ آدھا چائے کا چمچ
  • میدہ آدھا کپ
  • بریڈ کرمز آدھا کپ
  • انڈے دو عدد
  • (اسپائسی ڈیپ)
  • ٹماٹو کیچپ آدھا کپ
  • لال مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  • پیپریکا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
  • نمک حسب ضرورت
  • سرکہ آدھا چائے کا چمچ
  • ہری مرچ (کْٹی) ایک عدد
  • ثابت لال مرچ(کْٹی) آدھا چائے کا چمچ
  • تیل تلنے کیلئے

ترکیب

 

  • (اسپائسی ڈِپ بنانے کا طریقہ)ایک باؤل میں کیچپ،پیپریکا پاؤڈر ، لال مرچ،نمک،کالی مرچ،ہری مرچ،سرکہ اورثابت لال مرچ ڈال کے مکس کرلیں
  • چیزاسٹکس بنانےکے لیے: موزریلا چیز کے بلاک کے چھ سے آٹھ اسٹک کاٹ لیں۔
  • ایک باؤل میں چیز اسٹک، مسٹرڈ سیڈز،پیپریکا پاؤڈر،تھائم، اوریگانو،نمک، کالی مرچ اور سرکہ ڈال کے مکس کرلیں۔
  • ان میرینیٹڈ اسٹک کو باؤل سے نکال لیں اور اسی باؤل میں میدہ ڈال کے مکس کریں کہ بچے ہوئے مصالحے میدے میں مکس ہو جائیں۔
  • انڈے میں نمک ڈال کے پھینٹ لیں۔
  • پین میں تیل گرم کریں۔
  • میرینیٹڈ اسٹک انڈے میں ڈِپ کریں پھر میدہ میں کوٹ، اس کے بعد پھر انڈا اور آخر میں بریڈ کرمز لگا کے ڈیپ فرائی کرلیں۔
  • یہ بہت جلدی فرائی ہوں گی۔
  • پیپر ٹاؤل پر نکال کے رکھیں کہ چکنائی نکل جائے پھر سرونگ پلیٹ میں اسپائسی ڈِپ کے ساتھ سرو کریں۔

 

 

اسپائسی چیز اسٹک

Most Popular

Latest Recipes

Tikka Samosa

تکہ سموسہ

اجزآ چکن بریسٹ دو عدد لیموں کا رس دو کھانے