اجزاء:
اروی ایک کلو
نمک ایک سے دو چائے کے چمچ
کھانے کا تیل 2-3 کھانے کے چمچ
رائی کے دانے 1چائے کا چمچ
اجوائن 1 چائے کا چمچ
زیرہ 1چائے کا چمچ
تازہ کری پتہ 10-12
کھانے کا تیل 1 کھانے کا تیل
ادرک لہسن پیسٹ 2 کھانے کے چمچ
پیاز(چوپ) آدھا کپ
ٹماٹر(چوپ) ایک چوتھائی کپ
نمک حسبِ ذائقہ
دھنیا پاؤڈر ڈیڑھ چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر 2چائے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
آم چور 1 چائے کا چمچ
پانی آدھا کپ
گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
ہری مرچ(سلائس) دو سے تین
ہرا دھنیا 2 کھانے کے چمچ
ترکیب:
اروی کو چھیل کر سلائس میں کاٹ لیں۔ اب اس میں نمک ڈا ل کر اچھی طرح ملا لیں اور پندرہ سے بیس منٹ تک رکھ دیں اور بعد میں دھو لیں۔
ایک پین میں کھانے کے تیل لیں اس میں رائی دانہ، اجوائن،زیرہ، کری پتہ ڈال کر تھوڑی دیر پکا لیں،
اب اس میں دھولی ہوئی اروی ڈال دیں۔
اب اس کو دو سے تین منٹ تک پکا لیں اور نکا ل کر رکھ دیں۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اس میں ادرک لہسن ، پیاز ڈال کر فرائی کر لیں
اب اس میں ٹماٹر، نمک ، دھنیا، لال مرچ، زیرہ، ہلدی، آم چور ڈال کر تھوڑی دیر پکا لیں،
اب اس میں تیار کی ہوئی اروی پانی ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اب اس کو ڈھک کر پکا لیں جب تک اچھی طرح گال نہ جائے۔
پکانے کا وقت :
30 Minutes
افراد :
6-7