-
- اجزاء
- بیف انڈر کٹ تین سو گرام
- تیل تین سے چار کھانے کے چمچ
- لہسن کے جوئے چار عدد
- (لال مرچ پانچ سے چھ کھانے کے چمچ (ثابت
- پیاز ایک عدد
- ہری پیاز ایک عدد
- لال شملہ مرچ ایک عدد
- اویسٹر سوس دو کھانے کے چمچ
- کالی مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
- نمک حسب ذائقہ
- کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
ترکیب
- پہلے بیف انڈر کٹ کو سلائس میں کاٹ لیں۔
- اب ایک کڑاہی میں تیل گرم کرکے لہسن کے جوئے اور ثابت لال مرچ شامل کرکے تھوڑا سا فرائی کریں۔
- جب لہسن پر تھوڑا سا رنگ آجائے تو بیف شامل کرکے اتنا بھونیں کہ اس کا پانی خشک ہو جائے اور رنگ تبدیل ہو جائے۔
- پھر اس میں پیاز، ہری پیاز اور لال شملہ مرچ شامل کرکے ایک سے دو منٹ تک مکس کریں۔
- پھر اس میں اویسٹر سوس، کالی مرچ اور نمک شامل کرکے ایک سے دو منٹ تک مزید پکائیں۔
- پھر اس میں ایک چوتھائی کپ پانی شامل کریں۔
- کارن فلور کو تھوڑے سے پانی میں مکس کرکے سوس کو گاڑھا کریں۔
- تیار ہونے پر گرم گرم چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔

12 Science-Based Benefits of Meditation
The recognition of meditation is rising as extra individuals uncover




























