Search

بلوچی ران

Home » Recipes » Urdu Recipes » بلوچی ران
Balochi Mutton Lag

اجزا

 

  • (بکرے کی ران ڈیڑھ کلو (بغیر ہڈی
  • سرکہ آدھا کپ
  • دہی تین سو گرام
  • پیاز ایک عدد
  • ہری مرچ چار عدد
  • (لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (کٹی ہوئی
  • (ادرک درمیانھ ٹکڑا (باریک کٹی ہوئی
  • (لہسن آٹھ سے دس عدد (باریک کٹا ہوا
  • (زیرہ ایک چائے کا چمچ (بُھنا ہوا
  • (کالی مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی
  • گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
  • زعفران ایک چٹکی
  • سرسوں کا تیل حسبِ ضرورت
  • نمک حسبِ ذائقہ

ترکیب

 

  • زعفران کو سرکے میں بھگو دیں۔
  • ران پر چُھری سے کٹ لگالیں۔ اب اس پر نمک لگالیں۔
  • پھر اس پر کالی مرچ اور گرم مصالحہ لگا کر دو گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔
  • ایک مکسنگ باؤل میں دہی، کٹی ہوئی ادرک، کٹا ہوا لہسن، سرسوں کا تیل، کُٹی ہوئی لال مرچ، زیرہ اور زعفران سرکے کے ساتھ ملا ہوا شامل کرکے آمیزہ تیار کرلیں۔
  • پھر اسے ران پر لگا دیں اور ران کو رات بھر کیلئے رکھ دیں۔
  • اوون کو ایک سو اسی ڈگری پر گرم کریں۔
  • بیکنگ ٹرے کو گریس کرلیں اور اس پر ران رکھ دیں۔
  • ساتھ ہی پیاز اور ہری مرچ رکھ کر اوون میں پکنے رکھ دیں۔
  • جب اچھی طرح پک جائے تو اسے سلاد اور چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

 

 

You May Like

Latest Recipes

Top 10

Chefs Biography

Tikka Samosa

تکہ سموسہ

اجزآ چکن بریسٹ دو عدد لیموں کا رس دو کھانے