اجزا
- بینگن چار عدد
- پیاز ایک عدد
- تیل ایک چوتھائی کپ
- لہسن کے جوئے چار سے پانچ عدد
- (ٹماٹر چار عدد (اُبلے ہوئے
- پانی ایک کپ
- (لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی
- نمک حسب ذائقہ
- تیز پتا ایک عدد
- دار چینی ایک ٹکڑا
- ہلدی ایک چائے کا چمچ
- (زیرہ ایک چائے کاچمچ (پسا ہوا
- (گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ (پسا ہوا
- ہرا دھنیا حسب ضرورت
- (مٹر آدھی پیالی (اُبلے ہوئے
ترکیب
- پہلے بینگن کو چھوٹے کیوبز میں کاٹ لیں اور پیالے میں پانی بھر کر اس میں رکھ دیں۔
- اب پیاز کو باریک کاٹ لیں۔
- پھر کڑاہی میں تیل گرم کرکے پیاز اور لہسن کے جوئے شامل کرکے گولڈن براؤن کر لیں۔
- اب اس میں ٹماٹر، بینگن کے کیوبز، ایک کپ پانی، پسی لال مرچ، نمک، تیز پتا، دار چینی، ہلدی، پسا زیرہ، پسا گرم مصالحہ اور ہرا دھنیا شامل کریں اور ڈھک کر پکنے دیں۔
- آٹھ سے دس منٹ بعد ڈھکن ہٹا کر مٹر شامل کریں اور آنچ تیز کرکے پانی خشک کر لیں۔
- مزے دار بینگن ٹماٹر کری تیار ہے۔