Search

چکن پالک کباب

Home » Recipes » Urdu Recipes » چکن پالک کباب
Chicken Spinicah PattiesKebab

اجزا

 

  • مرغی کا قیمہ 500گرام
  • پالک 250گرام
  • پیاز 1 عدد
  • ڈبل روٹی کے سلائس 2 عدد
  • ادرک لہسن پیسٹ 2 چائے کے چمچ
  • تیل حسبِ ضرورت
  • ٹماٹر 1 عدد
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • رائتہ کے لیے۔
  • دہی 1 کپ
  • ہری مرچ 2-3 عدد
  • دھنیا 3 کھانے کے چمچ
  • پودینہ 3 کھانے کے چمچ
  • کُٹی ہوئی لال مرچ 1 چائے کا چمچ
  • نمک حسبِ ذائقہ

ترکیب

 

  • پالک کو کاٹ لیں اور پیاز کو بھی کاٹ کر رکھ دیں۔
  • ایک چوپر میں مرغی کا قیمہ، پالک، پیاز، ادرک لہسن پیسٹ، ٹماٹر، اور نمک ڈال دیں۔
  • ڈبل روٹی کے سلائسز کو ایک باول میں تھوڑا سا دودھ ڈال کر بگھو لیں اور انھیں بھی توڑ کر چوپر میں ڈالیں۔
  • ان اجزاء کو چوپ کر لیں اور ان کے کباب بنا لیں۔
  • ایک پین میں تیل کو گرم کریں اور کبابوں کو فرائی کر لیں۔
  • مزیدار پالک کباب تیار ہیں۔انہیں رائتہ کے ساتھ سرو کریں۔
  • رائتہ بنانے کے لئے رائتہ کے تمام اجزاء کو بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔ اور نکال کر کبابوں کے ساتھ سرو کریں۔

 

 

You May Like

Latest Recipes

Top 10

Chefs Biography

Mutton with Rice Mandy

منڈی

اجزا   مٹن 1کلو چاول 2 کپ گاجر 2عدد کدو