اجزا
- چاکلیٹ چار اونس
- لوفیٹ ملک دو کپ
- کوکو پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
- (چینی چار کھانے کے چمچ ﴿پسی ہوئی
- (ہیوی کریم دو سے تین کپ ﴿خوب ٹھنڈی
ترکیب
- چاکلیٹ کو کدوکش کرلیں۔
- ایک پین میں دودھ، کوکوپاؤڈر اور چینی ڈال کر گرم کریں۔
- پھر چولہے سے اتار کر کش کی ہوئی چاکلیٹ ڈالیں اور آمیزے کو دو منٹ تک خوب تیزی سے پھینٹیں۔
- ایک الگ پیالے میں کریم کو خوب اچھی طرح پھینٹ لیں۔
- اب گرم چاکلیٹ کو ایک بڑے سے گلاس میں ڈال دیں اور اس پر دو کھانے کے چمچ پھینٹی ہوئی کریم سے ٹوپنگ کریں اور اس پر تھوڑا سا کوکو پاؤڈر چھڑک دیں۔