Search

ہاٹ اینڈ اسپائسی ریشمی کباب رولز

Home » Recipes » Urdu Recipes » ہاٹ اینڈ اسپائسی ریشمی کباب رولز
Hot and Spicy Reshmi Kabab Roll

اجزآ

  • چکن کا قیمہ آدھا کلو
  • گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
  • بھنا اور پسا زیرہ ایک چائے کا چمچ
  • پسی ہری مرچ ایک چائے کا چمچ
  • نمک ایک چائے کا چمچ
  • کُٹی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
  • ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  • کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
  • سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ
  • پسا کھوپرا تین چائے کے چمچ
  • گھی دو کھانے کے چمچ
  • چھلے اور پسے بادام دو کھانے کے چمچ
  • بھنا اور کُٹا دھنیا ڈیڑھ چائے کا چمچ
  • (چٹنی کے لیے)
  • دہی ایک کپ
  • پسی ہری مرچ ایک چائے کا چمچ
  • چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ
  • پسی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
  • نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  • (پراٹھے کے لیے)
  • میدہ ڈھائی کپ
  • تیل ایک کھانے کا چمچ
  • نمک آدھا چائے کا چمچ
  • پانی گوندھنے کے لیے
  • (پیسٹ بنانے کے لیے)
  • انڈے کی سفیدی ایک عدد
  • پگھلا ہوا گھی دو کھانے کے چمچ
  • میدہ دو کھانے کے چمچ

ترکیب

  1. چکن کے قیمے کو چھلے اور پسے بادام، پسا کھوپرا، گرم مصالحہ، بھنا اور پسا زیرہ، کُٹی لال مرچ، سفید مرچ، نمک، بھنا اور کُٹا دھنیا، پسی ہری مرچ، ادرک لہسن کا پیسٹ، گھی اور کارن فلور سے میرینیٹ کریں۔
  2. اب انھیں اچھی طرح مکس کر کے اسکیورز پر لگائیں۔
  3. پھر انھیں ایک سو اسی سینٹی گریڈ پر بیس منٹ باربی کیو یا بیک کر لیں۔
  4. آخر میں کوئلے کا دَم دے کر پراٹھوں کے ساتھ سرو کریں۔
  5. (چٹنی بنانے کے لیے)
  6. دہی پھینٹ کر اس میں پسی لال مرچ، چاٹ مصالحہ، نمک اور پسی ہری مرچ ڈال کر رول کے ساتھ سرو کریں۔
  7. (پراٹھے بنانے کے لیے)
  8. میدے کو نمک اور حسب ضرورت پانی کے ساتھ گوندھ لیں۔
  9. اس ڈو کے آٹھ پیڑے بنائیں۔ ہر پیڑے کو چھوٹی پلیٹ کے برابر بیل لیں، اس پر تیار شدہ پیسٹ لگائیں۔
  10. اسے دوبارہ رول کریں اور اس کا دوبارہ پیڑا بنا کر بیل لیں۔
  11. آخر میں اسے گرم تیل میں فرائی کر کے پراٹھا بنا لیں۔
  12. ہر پراٹھے پر ایک ریشمی کباب رکھیں۔
  13. تھوڑی سی چٹنی ڈالیں اور رول کر کے گرم گرم پیش کریں۔

You May Like

Latest Recipes

Top 10

Chefs Biography

10 Best Pizza Places in Peshawar

Discover the top 10 pizza places in Peshawar! Indulge in mouthwatering flavors, authentic ingredients, and delightful ambiance. From traditional classics to innovative creations, these pizza joints offer an unforgettable culinary experience. Explore Peshawar’s pizza scene and satisfy your cravings for the perfect slice.