اجزا
- (چکن تین سو گرام (بون لیس
- نمک حسب ضرورت
- لیموں کا رس ایک تہائی کپ
- لال مرچ حسب ضرورت
- زیرہ تھوڑا سا
- ادرک لہسن کا پیسٹ حسب ضرورت
- دہی ایک تہائی کپ
- جاوتری تھوڑی سی
- لال رنگ حسب ضرورت
- گارلک مایو حسب ضرورت
- رائتہ اور سلاد سرونگ کے لئے
- :پراٹھوں کے لئے
- میدہ آٹھ سو پچاس گرام
- نمک آدھا چائے کا چمچ
- پانی گوندھنے کے لئے
- گھی حسب ضرورت
ترکیب
- پراٹھوں کے لئے: میدہ میں نمک اور گھی ملا کر اچھی طرح مکس کرکے پانی کی مدد سے گوندھ لیں۔
- اب اسے تھوڑی دیر کے لئے چھوڑ دیں۔
- پھر اس کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر پراٹھے بیل کر توے پر گھی کی مدد سے فرائی کرلیں۔
- چکن کے لئے: چکن کو نمک، لیموں کا رس، لال مرچ، زیرہ، ادرک لہسن، دہی، جاوتری اور لال رنگ سے میری نیٹ کرلیں۔
- اسے اوون میں ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر اتنا پکائیں کہ بوٹیاں گل جائیں۔
- تیار ہونے پر پراٹھوں پر گارلک مایو لگائیں۔
- پھر چکن بوٹیاں پراٹھے پر رکھ کر رول کرلیں۔
- رائتے اور سلاد کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔