اجزا
- مکھن ایک چوتھائی کپ (Butter ¼ cup)
- چینی آدھا کپ (Sugar ½ cup)
- انڈہ ایک عدد (Egg 1)
- لیمن جوس ایک چوتھائی چائے کا چمچ (Lemon juice ¼ tsp)
- دُودھ ایک چوتھائی کپ (Milk ¼ cup)
- نمک ایک چٹکی (Salt 1 pinch)
- میدہ دو کپ (Plian flour 2 cup)
- بیکنگ پاؤڈر ڈیڑھ چائے کا چمچ (Baking powder 1 ½ tsp)
- کوکونٹ دو کپ (Coconut 2 cup)
ترکیب
- اوون (oven) کو تین سو پچاس ڈگری (three hundred fifty degree) پر گرم کرلیں اور کوکیز شیٹ کو گریس (grease cookies sheet) کرلیں۔
- اب مکھن، چینی، انڈا، دُودھ، لیمن جوس (lemon juice) اور نمک کو اچھی طرح مکس (mix) کرلیں۔
- اب میدے میں بیکنگ پاؤڈر (baking powder) مکس (mix) کرکے مکھن کے مکسچر (mixture) میں شامل کردیں۔
- اب تھوڑا تھوڑا کوکونٹ (coconut) شامل کرکے مکس (mix) کرتے جائیں۔
- اب چمچ کی مدد سے بیکنگ شیٹ (baking sheet) پر مکسچر (mixture) ڈال کر بیس منٹ (twenty minute) کے لیے اوون (oven) میں رکھیں۔
- پھر اوون (oven) سے نکال کر سرو (serve) کریں۔