اجزا
- لہسن ایک عدد (باریک کٹا)
- لیموں کا رس دو لیموں کا
- کریکرز بارہ عدد
- مکھن دو کھانے کے چمچ
- پارسلے ایک گڈی (باریک کٹے ہوئے)
- کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ
- سفید مرچ ڈیڑھ کپ
- انڈا ایک عدد (پھینٹا ہوا)
- مرغی کا سینہ چار سے چھ عدد (فلیٹس)
- سرکہ چار کھانے کے چمچ
- اوریگانو ایک کھانے کا چمچ
- تیل حسب ضرورت
ترکیب
- سب سے پہلے لیموں کے چھلکے، لہسن، کریکر، مکھن، پارسلے، نمک اور کالی مرچ ایک چوپر میں پیس کر ایک مکسچر بنا لیں۔
- پھر بریڈ کریمبز بھی الگ سے ایک پلیٹ پر رکھ کر علیحدہ رکھ دیں۔
- ایک اور پلیٹ میں نمک اور کالی مرچ ملا کر علیحدہ رکھ دیں۔
- اب مرغی کے سینے کو بٹے کی مدد سے فلیٹ کریں۔
- اور اس میں نمک، کالی مرچ، سرکہ اور اوریگانو لگائیں اور اچھی طرح سیسن کریں۔
- انڈوں کو پھینٹ کر علیحدہ رکھ دیں۔
- اب باری باری سب سے پہلے کریکر والے مکسچر میں مرغی کے سینے کو کوٹ کریں۔
- پھر میدے میں کوٹ کریں۔
- پھر انڈے میں کوٹ کریں۔
- اور اب بریڈ کرمبز میں کوٹ کریں۔
- اگر چاہیں تو یہ پروسیس دو دفعہ دہرائیں اور فرائی کریں۔
- اس طرح سارے سینے فرائی کریں۔
- مزیدار چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔