اجزا
- چکن وِنگز آدھا کلو
- نمک ایک چائے کا چمچ
- (لال مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی
- لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
- سویا سوس ایک کھانے کا چمچ
- چلی گارلک سوس ایک کھانے کا چمچ
- سرکہ ایک کھانے کا چمچ
- کارن فلور حسبِ ضرورت
- تیل فرائنگ کےلئے
ترکیب
- چکن وِنگز کو نمک، پسی لال مرچ، لہسن کا پسٹ، سویا سوس، چلی گارلک سوس اور سرکہ سے تیس منٹ تک میری نیٹ کریں۔
- اب پین میں چکن ونگز کو ڈھک کر پکائیں یہاں تک کہ پانی خشک ہو جائے۔
- اب وِنگز کو چولہے سے ہٹا کر ٹھنڈا ہونے دیں۔
- پھر کارن فلور میں اچھی طرح کوٹ کرکے گرم تیل میں گولڈن فرائی کرلیں۔
- کرسپی فرائیڈ وِنگز تیار ہیں۔