اجزا
- آلو آدھا کلو
- تیل حسب ضرورت
- تندری مصالحہ دو کھانے کے چمچ
- لیموں دو عدد
- نمک حسب ذائقہ
- (چیڈر چیز چار کھانے کے چمچ (کدو کش کی ہوئی
- (ادرک دو کھانے کے چمچ (باریک کٹی ہوئی
- (ہری مرچ چار عدد (باریک کٹی ہوئی
- (ہرا دھنیا آدھی گٹھی (باریک کٹا ہوا
ترکیب
- پہلے آلوؤں کو دھو کر ہلکے سے ابال کر چھیل لیں۔
- اب کڑاہی میں تیل گرم کرکے ابلے آلو ڈیپ فرائی کریں اور گولڈن براؤن کرکے نکال لیں۔
- تیل کو دوبارہ ڈبے میں ڈال دیں۔
- پھر دو کھانے کے چمچ تیل کڑاہی میں ڈال کر تلے آلو، تندوری مصالحہ، لیموں کارس اور نمک ڈال کر اسٹر فرائی کریں۔
- اس کے بعد چیڈر چیز، ادرک، ہری مرچ اور باریک کٹا ہرا دھنیا ڈال کر پانچ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
- آخر میں انہیں گرم گرم سرو کریں۔