اجزا
- چکن دو سو پچاس گرام
- تیل دو کھانے کے چمچ
- ادرک لہسن کا پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
- نمک آدھا چائے کا چمچ
- (لال مرچ تین چوتھائی چائے کا چمچ (پسی ہوئی
- سویا سوس دو چائے کے چمچ
- چیڈر چیز آدھا کپ
- (پیاز ایک عدد (درمیانی
- ہرا دھنیا چار کھانے کے چمچ
- ہری مرچ تین عدد
- سموسہ پٹی دو سو پچاس گرام
- تیل تلنے کے لیے
ترکیب
- دو کھانے کے چمچ تیل گرم کرکے اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر فرائی کریں۔
- اب اس میں چکن ڈال کر اتنا بھونیں کہ اس کا رنگ تیدیل ہو جائے۔
- پھر اس میں نمک، پسی لال مرچ اور سویا سوس ڈال کر فرائی کریں۔
- اس کے بعد چیڈر چیز اور پیاز ڈال کر اتنا پکائین کہ چیز پگھل جائے۔
- اب اس میں ہرا دھنیا اور ہری مرچ ڈال دیں۔
- پھر فلنگ کو ٹھنڈا کر لیں۔
- اس کے بعد سموسہ پٹی میں فلنگ کو بھر کر لئی کے پیسٹ سے بند کریں اور فرائی کر لیں۔
- آخر میں اسے کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔