اجزا
- چکن بون لیس کیوبز آدھا کپ
- سرخ مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
- ادرک لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچ
- ہلدی ایک چٹکی
- سرکہ دو کھانے کے چمچ
- کیچپ دو کھانے کے چمچ
- شملہ مرچ ایک عدد (کیوبز میں کاٹ لیں)
- پیاز ایک عدد (اسکوائز کیوبز میں کاٹ لیں)
- تیل ایک چوتھائی کپ
- نیشنل تندوری مصالحہ دو کھانے کے چمچ
ترکیب
- چکن کیوبز کو سرخ مرچ پاؤڈر، ہلکی، ادرک لہسن پیسٹ، سرکہ، کیچپ اور نیشنل تندوری مصالحہ کے ساتھ میری نیٹ کر لیں۔
- اسے تیس منٹ تک رکھ دیں۔
- پیاز اور شملہ مرچ کیوبز کو بھی اس آمیزے میں میری نیٹ کر لیں۔
- سیخ پر پہلے شملہ مرچ اس کے بعد پیاز اور پھر چکن لگائیں۔
- پین میں تیل گرم کر کے اس میں دس منٹ تک فرائی کر لیں یا گرل کر لیں۔