اجزا
- (براؤن چاکلیٹ ایک سو پچیس گرام (کٹی ہوئی
- (اورنج کا چھلکا دو کھانے کے چمچ (کٹے ہوئے
- میدہ اڑھائی سو گرام
- کوکو پاؤڈر تیس گرام
- نمک چٹکی بھر
- (مکھن دو سو پچیس گرام (بغیر نمک
- کاسٹر شوگر ایک سو چالیس گرام
- انڈہ ایک عدد
- ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ
- کریم ایک سو گرام
- سفید چاکلیٹ دو سو گرام
ترکیب
- سب سے پہلے اوون کو °190 سینٹی گریڈ پر گرم کرلیں۔
- اب ایک پیالے میں میدہ، کوکو پاؤڈر اور نمک کو چھاننے کی مدد سے چھان لیں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔
- ایک پیالے میں مکھن اور کاسٹر شوگر ڈال کر بیٹر کی مدد سے بیٹ کرلیں۔
- اب اس میں ایک انڈہ ڈال کر دوبارہ بیٹ کریں اور پندرہ سے بیس منٹ تک بیٹ کریں۔
- پھر ونیلا ایسنس، براؤن چاکلیٹ، اورنج کا چھلکا اور میدہ اس میں ڈال کر مکس کریں۔
- تھوڑے سے مکسچر کو بیلن کی مدد سے بیل لیں۔
- پھر تھوڑا سا میدہ چھڑک لیں تاکہ مکسچر نہ چپکے۔
- پھر ایک ٹرے میں فوائل پیپر رکھ کر اس کے اوپر مکسچر رکھ دیں۔
- پھر اسے فریج میں رکھ کر جمالیں اور کوکیز کی شکل میں کاٹ لیں۔
- پھر انھیں واپس فریج میں رکھ لیں۔
- جب یہ جم جائیں تو انہیں بیکنگ ٹرے پر رکھ کر پہلے سے گرم اوون میں پندرہ منٹ تک بیک کرلیں۔
- جب یہ تیار ہو جائیں تو اوون سے نکال کر انہیں روم ٹمپریچر پر ٹھنڈا ہونے دیں۔
- پھر وائٹ چاکلیٹ اور کریم کے ساتھ اِن کوکیز کی فلنگ کرلیں۔
- مزیدار کرسپی چاکلیٹ کوکیز سینڈوچ تیار ہیں۔