اجزا
- چینی دو کپ
- سفید سرکہ آدھا کپ
- پانی آدھا کپ
- (مونگ پھلی ایک کپ (بھنی ہوئی
- مکھن دو سے تین کھانے کے چمچ
- بٹر پیپر حسب ضرورت
ترکیب
- ایک پتیلی میں چینی، سفید سرکہ اور پانی شامل کرکے اتنا پکائیں کہ آمیزہ براؤن ہو جائے اور دو سے تین تار میں آجائیں۔
- اب اس میں مونگ پھلی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
- پھر بٹر پیپر پر مکھن لگاکر آمیزہ ڈال کر پھیلا دیں۔
- ٹھنڈا ہونے پر ٹکڑوں میں کاٹ کر سرو کریں۔