پالک کا سوپ

Home » Recipes » Urdu Recipes » پالک کا سوپ
Spinach Soup

اجزا

  • (پالک ایک گڈی (صاف کَٹے ہوئے پتے
  • (آلو تین عدد (چوکور کٹے ہوئے ٹکڑے، درمیانے
  • دودھ پانچ سو ملی لیٹر
  • پودینہ چار کھانے کے چمچ
  • لہسن چار جوئے
  • نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ
  • کالی مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  • مرغی کی ہڈیاں دو سو پچاس گرام
  • تیز پات ایک عدد
  • لونگ دو عدد
  • پانی دو لیٹر
  • آئل تین کھانے کے چمچ

ترکیب

 

  • پالک کو اچھی طرح سے دھولیں کیونکہ یہ زمین پر اُگتی ہے اس وجہ سے اس میں مٹی کے ذرات پائے جاتے ہیں۔
  • اب مرغی کی ہڈیوں کو پانی والے برتن میں ڈالیں۔
  • لونگ اور تیز پات شامل کرکے ایک گھنٹے تک اُبالیں۔
  • پھر چھان کر الگ کرلیں اور علیحدہ سے برتن میں تیل ڈال دیں۔
  • ادرک اور آلو فرائی کریں مرغی کی یخنی اور نمک ڈالیں۔
  • ڈھک کر تیس منٹ تک پکائیں۔
  • اب پالک، دودھ اور کالی مرچ شامل کریں اور پانچ منٹ پکائیں اور پودینہ شامل کریں۔
  • اب ہینڈ بلینڈر سے مکسچر کو گرائنڈ کرکے گاڑھا سوپ بنالیں یا مکسچر جگ والے بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔
  • سوپ کو واپس چولہے پر رکھ کر تیز آنچ پر اُبال لیں اور گرما گرم پیش کریں۔

 

 

You May Like

Latest Recipes

Top 10

Chefs Biography

pms juice

P.A.M. Juice

Blend pineapple, apples, mint leaves, and lime juice together in a blender until smooth. Add water, if desired, or strain to reach desired consistency.