اجزا
- فیتکنی پاسٹا 500 گرام
- چکن (بون لیس) 200گرام
- زیتون کا تیل 1کھانے کا چمچ
- نمک حسب ذائقہ
- پسی کالی مرچ چٹکی بھر
- اوریگانو آدھا چائے کا چمچ
- یخنی 1کپ
- آٹا 1چائے کا چمچ
- دودھ آدھا کپ
- کریم 1کپ
- کرش چیڈر چیز 100گرام
ترکیب
- پانی گرم کرکے پاسٹا بوائل کرلیں۔
- چکن کو چنکس میں کاٹ لیں۔
- چکن کو باؤل میں ڈالیں اور اس میں نمک، پسی کالی مرچ، اوریگانو اور زیتون کا تیل ملاکر مکس کریں۔
- پین کو گرم کرکے چکن کو اس میں فرائی کریں، کچھ دیر بعد اس میں یخنی اور آٹا شامل کریں جب چکن گل جائے تو اسے باؤل میں نکال لیں۔
- ایک دوسرے پین میں دودھ اور کریم ڈال کے پکائیں جب اسے ابال آجائے تو اس وائیٹ ساس میں کرش چیڈر چیز ڈال دیں۔
- اب چکن اور وائیٹ ساس کو مکس کردیں۔
- اب پاسٹا ڈش میں نکالیں اور اس کے اوپر ساس ڈال دیں، ہرا دھنیا سے گارنش کرکے سرو کریں۔