اجزا
- دہی ایک کپ
- ادرک، لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
- تیل ایک کھانے کا چمچ
- گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
- چاٹ مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
- شملہ مرچ، ٹماٹر، پیاز ایک ایک عدد (چوکور ٹکڑوں میں)
- لیمن جوس ایک کھانے کا چمچ
- کاٹیج چیز دوسو گرام (ٹکڑوں میں کٹی ہوئی)
ترکیب
- ایک گہرے پیالے میں دہی (yogurt) کو ڈالیں اور اس میں تمام سبزیاں (vegetables) مصالحہ اور کاٹیج چیز (cottage cheese) ڈال کر آدھے گھنٹے (half an hour) کے لئے رکھ دیں۔
- اب چھوٹی سیخوں پر شملہ مرچ (capsicums)، ٹماٹر (tomatoes) اور پیاز (onion) کا ایک ایک ٹکڑا ڈال کر لگایئں اور آخر میں چیز (cheese) لگایئں۔
- ان سیخوں کو پانچ منٹ (5 Mins) کے لئے گرل یا بیک (grill or bake) پر کرلیں۔
- لیموں کا جوس (lemon juice) اُوپر سے نچوڑ کر لطف اندوز ہوں۔