اجزا
- (آلو چار عدد ﴿اُبلے ہوئے
- (مٹر ایک پیالی (چھلے ہوئے
- گاجر دو عدد
- انڈے کی سفیدی دو عدد
- (ہری مرچ چار عدد ﴿باریک کٹی ہوئی
- فریش کریم ایک پیکٹ
- چاول کا آٹا آدھی پیالی
- (پودینہ آدھی گٹھی ﴿باریک کٹا ہوا
- (ہرا دھنیا آدھی گٹھی ﴿باریک کٹا ہوا
- سیخ کباب مصالحہ دو کھانے کے چمچ
- :مصالحہ بنانے کے لیے
- (ہری مرچ دو عدد ﴿باریک کٹی ہوئی
- (پیاز تین عدد ﴿باریک کٹی ہوئی
- ہرا دھنیا ایک گٹھی
- تیل ایک پیالی
- دہی آدھی پیالی
- ہلدی ایک چائے کا چمچ
- (گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ ﴿پسا ہوا
- (لال مرچ ایک کھانے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
- ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
- نمک حسب ذائقہ
ترکیب
- پہلے اُبلے آلو چھیل کر کانٹے کی مدد سے کچل لیں۔
- پھر اس میں چھلے اور کچلے ہوئے مٹر، گاجر، سیخ کباب مصالحہ، کٹی ہری مرچ، باریک کٹا پودینہ اور باریک کٹا ہرادھنیا اچھی طرح ملادیں۔
- اب ہاتھ پر ذرا سی چکنائی لگاکر مکسچر کے چھوٹے چھوٹے کوفتے بنائیں اور انڈے کی سفیدی میں ڈپ کرکے تَل لیں۔
- پھر ایک بڑی اور پھیلی ہوئی دیگچی میں تیل گرم کرکے اس میں باریک کٹی پیاز گولڈن براؤن کرکے نکال لیں۔
- جب وہ خستہ ہو جائے تو ہاتھ سے چورا کرکے دہی میں شامل کریں۔
- ساتھ میں ادرک لہسن کا پیسٹ، پسی لال مرچ، ہلدی، ہرا دھنیا اور پسا گرم مصالحہ ملا کر تیل میں ڈالیں اور ہلکا سا بھون کر تلے ہوئے کوفتے پھیلا کر ڈال دیں۔
- اب دیگچی کو کپڑے سے پکڑ کر دیگچی کو ہلاتے ہوئے کوفتے بھون لیں۔
- پھر اس میں ایک پیالی گرم پانی ڈال دیں۔
- ساتھ ہی فریش کریم شامل کریں۔
- اس کے بعد باریک کٹی ہری مرچ اور ہرا دھنیا ڈال کر پانچ منٹ دَم رکھ دیں۔
- مزے دار ملائی کوفتے گرم گرم چپاتی کے ساتھ سرو کریں۔