Search

ویجیٹبل ڈمپلنگز

Home » Recipes » Urdu Recipes » ویجیٹبل ڈمپلنگز
Vegetable Dumplings

اجزا

  • آلو چار عدد
  • بیسن دو کپ
  • پھول گوبھی ایک عدد
  • انڈا ایک عدد
  • (ہری مرچ چار عدد (کُٹی ہوئی
  • (ہری مرچ چھ عدد (بیج نکال لیں
  • پالک کے پتے چھ سے آٹھ عدد
  • (پودینہ آدھی گٹھی (کٹا ہوئی
  • (ہرا دھنیا آدھی گٹھی (کٹا ہوا
  • بیکنگ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • سرسوں کے بیج ایک چائے کا چمچ
  • لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
  • دہی ایک کھانے کا چمچ
  • تیل حسب ضرورت
  • نمک حسب ذائقہ
  • :ہری مرچ بھرنے کے لئے
  • سونف ایک چائے کا چمچ
  • سرسوں کے بیج ایک کھانے کا چمچ
  • سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
  • دھنیا ایک کھانے کا چمچ
  • املی کا جوس حسب ضرورت

ترکیب

 

  • آلوؤں کو ابال کر سلائس کاٹ لیں۔
  • ایک پیالے میں بیسن، انڈا، لال مرچ پاؤڈر، سرسوں کے بیج، کٹی ہری مرچ، پودینہ، دھنیا، نمک، بیکنگ پاؤڈر اور دہی ڈال دیں۔
  • پھر تھوڑا پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں یہاں تک کہ مکسچر گاڑھا ہوجائے۔
  • پھر آلو کے سلائس، گوبھی اور پالک کے پتوں کو اس مکسچر میں ڈبو کر ڈیپ فرائی کرلیں۔
  • ہری مرچ بھرنے کے لئے: پین میں سونف، سرسوں کے بیج، سفید زیرہ اور دھنیے کو ایک ساتھ بھون کر پیس لیں۔
  • اور املی کے جوس کے ساتھ اچھی طرح مکس کرلیں۔
  • ہری مرچوں کو اس مکسچر سے بھر لیں اور بیسن والے مکسچر میں ڈبو کر ڈیپ فرائی کرلیں۔
  • فرائی ویجیٹبل ڈمپلنگز گرم گرم سرو کریں۔

 

You May Like

Latest Recipes

Top 10

Chefs Biography

Tikka Samosa

تکہ سموسہ

اجزآ چکن بریسٹ دو عدد لیموں کا رس دو کھانے