اجزا
- مکھن ایک کھانے کا چمچ
- کٹی ہری مرچ دو عدد
- کُٹا ہوا سفید زیرہ ایک تہائی چائے کا چمچ
- پسی ہری الائچی آدھا چائے کا چمچ
- دہی ایک کپ
- نمک آدھا چائے کا چمچ
- کٹا ہر ادھنیا دو کھانے کے چمچ
- اُبلے انڈے چار عدد
ترکیب
- ایک برتن میں مکھن گرم کریں۔
- اس میں کٹی ہری مرچ ڈال کر ایک منٹ تک ڈھک کر پکائیں۔
- اس میں کُٹا ہوا سفید زیرہ اور پسی ہری الائچی ڈال کر مکس کریں اور برتن کو چولہے سے ہٹا لیں۔
- ایک پیالے میں ایک کپ دہی، نمک، کٹا ہرا دھنیا اور فرائی کیا ہوا آمیزہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
- اب اُبلے انڈے کاٹ کر سرونگ ڈش میں ترتیب سے رکھیں۔
- اس پر پھینٹا ہوا دہی ڈال دیں اور ٹھنڈا کر کے پیش کریں۔